پشاور میں حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بی آر ٹی بس میں آگ لگی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی بس میں معمولی آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ بی آر ٹی کے تمام ڈرائیورز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی پشاور بی آر ٹی پر چلنے والی ایک بس میں آگ لگ گئی تھی۔
یہ آگ ایئر کنڈیشنر میں لگی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت اسٹیشن سے باہر نکال لیا گیا تھا۔
معاون اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔