• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حیات آباد پشاور میں آج بھی بی آر ٹی کے فیڈر روٹس پر چلنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ،جس کے بعد آج سے بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی آر ٹی کی تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تفصیلی انداز میں تمام بسوں کا معاینہ کرے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کی بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلیئر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) پشاور کی بسوں میں آگ لگنے اور خرابی کے 5 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

ریسکیو عملے نے بی آر ٹی کی بس میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پایا اور مسافروں کو بحفاظت بس سے نکالا۔

بی آرٹی پشاور کی بسوں میں آگ لگنے کا آج یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے، اس سے قبل 11ستمبر کو گلبہار اسٹیشن کے قریب بس میں آگ لگی تھی۔

تین ہفتے قبل حیات آباد میں بھی بی آرٹی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بی آرٹی کی 2 بسوں میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث مسافروں کو بسوں سے اتارنا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی بسوں میں اب تک آگ لگنے کے 5 جبکہ بس خراب ہونے کے نصف درجن سے زیادہ واقعات ہوئے، جس کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس آج سے عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین