آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امیتابھ بچن ایمزون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بننے کیلئے تیار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بننے کے لیے تیار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمیزون نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی الیکسا کی آواز کے حوالے سے اعلان کیا۔ایمزون انڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کچھ منفرد انداز سے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’کہہ دیا نا بس کہہ دیا‘ کا اضافہ کیا۔ایمزون نے انکشاف کیا ہے کہ ’منفرد سیلیبریٹی آواز کے تجربے‘ کا فیچر بھارت میں اگلے سال فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ایمزون نے کہا کہ اس میں مختلف پیشکش جیسا کہ لطیفے، موسم کا حال، شاعری، اقوال، مشورے اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی 12‘ کے لیے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر امیتا بچن نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو اُن کے ٹی وی پروگرام ’کون بنے کروڑ پتی‘ کے سیٹ کی ہے، تھری پیس

سوٹ پہن کر کُرسی پر بیٹھے اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے امیتابھ بچن نے اپنی اِس تصویر کے ساتھ ایک شاندار نظم بھی لکھی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن رواں سال جولائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں 11 جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی دن ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

دل لگی سے مزید