• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش حکومت نے انسانی اعضا عطیہ کرنے کے نئے پروگرام کا اعلان کردیا

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش حکومت نے کسی فرد کی موت کے بعد انسانی اعضا عطیہ کرنے کے اپنے نئے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ ان قوانین کے مطابق جو گزشتہ سال جولائی میں پاس کردئیے گئے تھے لیکن کورونا کے باعث اس سال نافذالعمل نہیں ہوسکے اور آئندہ سال26مارچ سے لاگو ہوں گے۔ تمام افراد کی طرف سے خود بخود رضامندی تصور کیا جائے گا کہ مرنے کے بعد ان کے اعضا کو عطیہ تصور کیا جائے۔ فی الوقت صرف ان ہی افراد کے اعضا ضرورت مند مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں جو اپنی زندگی میں اس سلسلہ میں ایک فارم پُر کرکے اجازت دیتے ہیں لیکن اب معاملہ اس کے برعکس ہوگا اور وہ افراد جو اپنے اعضا کا عطیہ نہیں دینا چاہتے ہیں وہ آرگن ڈونیشن اسکاٹ لینڈ کی ویب سائٹ( Organ Donation Scot Land Web site)پر جاکر فارم پُر کرسکتے ہیں نئے قوانین کے نفاذ کے بعد ایسے بے شمار افرادکی جانیں بچائی یا ان کی زندگی بہتر بنائی جاسکے گی جو اپنے کسی عضو کی تبدیلی کے آپریشن کا انتظار کررہے ہیں، اس وقت اسکاٹ لینڈ میں26ملین افراد یعنی آبادی کا48فیصد عطیہ کرنے والوں کی لسٹ پر ہیں۔ 

تازہ ترین