• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رشید انٹرنیشنل ٹریڈ اور کامن ویلتھ انویسٹمنٹ کلب کے صدر منتخب

مانچسٹر(وسیم عباس طور) سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم کے لئے منتخب فیصل رشید کو انٹرنیشنل ٹریڈ اور کامن ویلتھ انویسٹمنٹ کلب کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ فیصل رشید کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونا، نہ صرف ان کے لئے بلکہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے برطانوی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ فیصل رشید کا کہنا تھا بریگزیٹ کی وجہ سے برطانیہ مزید بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش میں ہے جس میں کامن ویلتھ کے پچاس سے زائد ممالک برطانیہ کے لئے ایک بڑی معاشی منڈی ثابت ہو سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کلب کا صدر ہونے کے ناطے کامن ویلتھ ممالک کے لئے ایک مشرکہ پلیٹ فارم بنانا انکی پہلی ترجیح ہوگی تاکہ تمام ممالک میں معاشی سرگرمیاں تیز کی جا سکیں۔ پاکستانی ایکسپورٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل رشید کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ برطانیہ میں اپنی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھا سکتا ہے۔ ان کا کہنا کہ بریگزٹ کےتناظر میں برطانوی منڈی میں اپنی ایکسپورٹس بڑھانے کے لئے بھارت اور بنگلہ دیش پہلے ہی کافی متحرک ہیں پاکستان کو بھی لندن میں زیادہ متحرک ہونا ہوگا۔
تازہ ترین