• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ عدلیہ صحافیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق

اسلام آباد (بلال عباسی) سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن سمیت دیگر صحافیوں کی گرفتاری اور میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان اور دیگر اعلیٰ ججز سے صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو سینیٹ کمیٹی اجلاس میں معروف صحافی ابصار عالم کے خلاف مقدمہ اندراج کرنے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وکیل چوہدری نوید احمد کی درخواست پر ایف آر کا اندراج ہوا ہے، پولیس والے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیتے ہیں تحقیقات میں دیکھا جاتا ہے کہ کون بے قصور ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج ابتدائی مراحل میں ہے، جائزہ لیں گے کہ الیکٹرانک کرائم کی تحقیقات کرنا ہمارا اختیار ہے یا نہیں۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اختیارات کو دیکھنے سے پہلے ایف آئی آر کا اندراج کیسے ہوگیا؟ ریاست کے خلاف جرم میں صرف ریاست ہی مدعی بن سکتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافی ابصار عالم کے خلاف مقدمہ غیر قانونی عمل ہے، ایف آئی آر پر نظرثانی کی جائے۔

تازہ ترین