• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو ملکی مفاد کیخلاف قرار دینے کا تاثر ٹھیک نہیں، نواز رانجھا، ناز بلوچ

اپوزیشن کو ملکی مفاد کیخلاف قرار دینے کا تاثر ٹھیک نہیں، نواز رانجھا، ناز بلوچ 


کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوزکے پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہFATF کے حوالے سے جتنے بل تھے صبح سینیٹ میں بل کو مسترد کیا اس کے بعد مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیاوہاں بل کو اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اپوزیشن نے کہا کہ سارا سیشن بلڈوز کیا گیا ہے قانون، رولز کا خیال نہیں رکھا گیا، تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ اگر ترامیم اپوزیشن کی جانب سے بناکر دی گئی تھیں تو انہوں نے بل کی مخالفت کیوں کی ، مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہFATF کے بارے میں وزیراعظم کہتے ہیں کہ اپوزیشن ملکی مفادکے خلاف گئی ہے میں اس سارے مرحلے میں پہلے دن سے ملوث ہوں اور یہ جھوٹ بول رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی شدید مذمت کرتی ہوں کہ آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم نے فرمایاکہ جو حکومت میں بیٹھے ممبران ہیں انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا،اپوزیشن کے لوگو ں کے خلاف یہ تاثر دینا کہ ہم محب وطن نہیں ہیں درست نہیں، سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ گھناؤنے جرائم میں اسلامی سزائیں قابل تعریف ہیں ، سینئر اینکر پرسن مہر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرد تو عورت کی عزت کرتا ہے، زیادتی میں ملوث شخص مرد نہیں وہ بھیڑئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر مجھے گزشتہ دو روز سے دھمکیاں اور گالیاں مل رہی ہیں میرے والدین کو بھی کوئی نہیں چھوڑ رہا۔جب میں نے دیکھا کہ کون ہے تو زیادہ ترن لیگ کے تھے میں نہیں سمجھتی کہ ن لیگ کے کسی لیڈر نے کہا ہوگا کہ مجھے گالیاں دیں ۔ اگر آپ پبلک آفس ہولڈرہیں اور بیرون ملک آپ کی آمدن سے زائد اثاثے نکلتے ہیں تو کیا اس کو نہیں پوچھا جائے گاکہ باہر کیسے گئے۔اگر ترامیم ان کی جانب سے بناکر دی گئی تھیں تو انہوں نے آج بل کی مخالفت کیوں کی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہFATF کے بارے میں وزیراعظم کہتے ہیں کہ اپوزیشن ملکی مفادکے خلاف گئی ہے میں اس سارے مرحلے میں پہلے دن سے ملوث ہوں اور یہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ہم نے کہا ڈبل جے پی ٹی نہ کریں نیب کو رہنے دیں نیب اگر عاملہ کہ نیچے کوئی کام کرتی ہے تو نیب وہ این اے اوکے نیچے نہیں کرے گی حکومت نے وہ بات نہیں مانی۔ہم نے یہ کہا کہ جس شخص کو گرفتار کرنا ہے اس کو 24 گھنٹے قبل اس پر لگائے گئے الزامات تحریری طور پر فراہم کردیں یہ دو چیزوں کا اختلاف تھا۔ATA کا بل فاروق نائیک نے بناکر دیا تھا۔آج بھی جو ترامیم پیش کی گئی ہیں وہ تمام ترامیم ہم نے بنائی ہیں اگر ہم ان سے این آر او مانگ رہے تھے تو ہماری بنائی ہوئی چیزیں قانون میں ڈالی ہیں آپ کے قانون میں نقائص تھے جو ہم نے درست کئے ہیں۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناز بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آدھے پاکستان کے نمائندے ہیں اگر آدھے پاکستان نے انہیں ووٹ دیا ہے تو ہمیں بھی آدھے پاکستان نے ووٹ دیا ہے ۔ہم نے ایسے بہتر انداز سے لے کر آگے بڑھنے کی بات کی تھی تاکہ آنے والے وقت میں اس قانون کو غلط طریقے سے استعمال نہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین