• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کوعزت دو،چورکوڈنڈادوکے نعرے، پارلیمنٹ اجلاس کی جھلکیاں

اسلام آباد (بلال عباسی، عاطف شیرازی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے بھرپور نعرے بازی کی گئی، اپوزیشن بنچوں سے نعرہ لگایا گیا کہ "ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت دو" جس کے جواب میں حکومتی بنچوں سے نعرہ لگایا گیا کہ "چور کو ڈنڈا دو، چور کو ڈنڈا دو"، ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت دی جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رولز کے تحت بل کی منظوری کے وقت کسی کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس پر بلاول بھٹو زرداری کا مائیک بند کر دیا گیا۔

تازہ ترین