• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے 12 سالہ لڑکے کو مار ڈالا، پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کے مطابق دراہمہ کے علاقے میں جعلی پیر اعجاز حسین کی جانب سے 12 سالہ لڑکے کاشف کو تشدد کرکے قتل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر وہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچےاور فوری طور پر جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

بچے کے لواحقین نے بتایا کہ کاشف کی طبیعت خراب رہتی تھی وہ دم کرانے پیر کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ لڑکے پر جنات کا اثر ہے اور اس بہانے کاشف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھئیے: جعلی عامل کے تشدد سے پانچ بچوں کی ماں جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف کی میت ٹیچنگ اسپتال پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے منتقل کردی گئی ہے جبکہ لواحقین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد درج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین