• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی حاضری کے لیے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کے لیے سیکریٹری خارجہ کو ارسال کر دیے جبکہ دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو ارسال کر دیے۔

سیکریٹری دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور اس کے بعد دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر نواز شریف کی حاضری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تازہ ترین