• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کی درخواست پر تحریری حکم نامہ

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں وفاقی حکومت کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وفاقی حکومت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائے۔

ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا، قانون کے مطابق اپیلوں پر سماعت کےلیے نواز شریف کی حاضری ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ اپیلوں پر سماعت سے قبل نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کی کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ کسی اور کیس میں بھی اشتہاری قرار پانے والا قانونی طور پر حاصل حقوق کھودیتا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ العزیزیہ اسٹیل اور ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں پر حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے العزیزیہ کے علاوہ ایون فیلڈ میں بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا کہ سزا معطلی کی شرائط کے تحت اپیلوں کی پیروی کے لیے نواز شریف کو موجود ہونا چاہیے۔

تازہ ترین