آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کاش میں تمھیں گلے لگا سکوں، ماہرہ کا مداح کیلئے پیغام

اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے ایک مداح کے خط اور پینٹنگ کو اتنا پسند کیا کہ انھیں جواب میں کہہ ڈالا کہ کاش میں تمھیں گلے لگا سکوں۔

بلاشبہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ان نامور فنکاروں میں ہوتا ہے جنھیں لوگ نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سے بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

تاہم اپنی اسی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک مداح نے اپنے ہاتھوں سے ماہرہ خان کی بہترین تصویر بنا کر انھیں بھیجی اور ساتھ میں اداکارہ کے نام اپنے ہاتھ سے لکھا ایک خط تحریر کیا۔

اس خط میں اس مداح نے ماہرہ کے لیے اپنے پیار و جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔

خُوبرو اداکارہ نے اس خط اور پینٹنگ کی ایک تصویر لے کر اسے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے دیگر مداحوں کے لیے شیئر کیا۔

تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں انھوں نے ایک شعر کہا:

وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے

اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

ساتھ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ اتنی زیادہ محبت دینے پر کاش میں تمھیں گلے لگا سکتی۔

انھوں نے خط لکھنے پر مداح  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میرے لیے فینز سے بھی بڑھ کر ہیں۔


ماہرہ خان نے کہا کہ آپ کا خط پڑھ کر میری روح تک ہنس پڑی، آپ لوگ میرے لیے میری زندگی ہیں۔

اداکارہ نے آخر میں اس مداح کے لیے بے حد پیار دیا اور ساتھ میں ملنے کی امید کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے خط بھیجنے والے کا نام خفیہ رکھا اور اسے ’حلوہ پوری‘ کے القاب سے نوازا جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خط میں بھی ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ خط کسی مرد کا ہے یا پھر خاتون کا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید