صوابی(نمائندہ جنگ)صوابی ٹوپی روڈ پر باجہ کے مقام پر رکشہ اور ٹرالرکے مابین تصادم کے نتیجے میںرکشے میںسوار دو افراد جاںبحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام ٹوپی روڈ پر مدرسہ قاسمیہ باجہ کے قریب ٹوپی جانے والی ایک ٹرالر نمبر K5172پشاور اورصوابی آنے والے رکشہ کے مابین خوفناک تصاد م ہواجس کے نتیجے میںرکشے میںسوار دوافراد حضرت گل ولد رضاخان سکنہ مانیری پایاںاورسرورخان ولداکبرخان سکنہ کالا جاںبحق جبکہ چارافراد سعید اللہ ولد سلطان اللہ سکنہ افغان مہاجرکیمپ بارہ گئی،شیرآمان ولد سیدرحمان سکنہ کالوخان،محمدوارث ولد سید احمدشاہ سکنہ شاہ منصور اور شیرحسن ولد محمدزمان سکنہ بام خیل زخمی ہوگئے ۔انچارج پولیس چوکی بام خیل باجہ الطاف خان اور انچارج چوکی کلابٹ شعیب خان موقع پر پہنچے جاںبحق ہونے والے اور زخمیوںکوفوری طورپر صوابی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔