• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا خورشید کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان کا اظہار دکھ

ویکفیلڈ(پ ر) جمعیت علمائے برطانیہ مڈلینڈ کے امیر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے روح رواں ، مڈلینڈ کے مشہورعالم دین مولانا خورشید کے انتقال پرمولانا فضل الرحمن نے دعائے مغفرت کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا خورشید کی وفات کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ۔ دارالعلوم حقانیہ میں میرے ساتھ تھے۔ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد زیادہ تر ملاقاتیں برمنگھم میں ہی ہوتی رہیں۔ نہایت منکسرالمزاج اور ملنسار ساتھی تھے۔ اللہ ان پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ۔آمین ،مولانا خورشید کے انتقال پر جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے بھی گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متقی، پرہیزگار ، سادہ مزاج اور خوش طبع انسان تھے۔ جمعیت کے لئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ برمنگھم میں مسجد زکریا کی بنیاد رکھی یہ مسجد اور مدرسہ ان کے لئے صدقہ جاریہ رہے گا۔ تبلیغی جماعت اور ختم نبوت کے لئے آپ کی سرگرمیاں ناقابل فراموش ہیں۔ برمنگھم سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر قافلوں کا استقبال اور قیام و طعام کا انتظام کرتے ۔اللہ ان کے دین کاموں کو شرف قبولیت عطا فرماکر جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام دے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ، قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، حافظ محمد اکرام، مولاناامداد اللہ قاسمی، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مولانا محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علی شاہ، مولانا ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حاجی حسن شاہ ، حافظ بشیراحمد، مولانا عبد الرشید ہزاروی، حافظ عمر فاروق، قاری ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، حافظ اکرام الحق ربانی، قاری حضرت علی، قاری افسر علی شاہ، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مفتی عزیز الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن اور مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مولانا خورشید کے لئے دعائے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی۔ 
تازہ ترین