گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وچیئرمین عوامی سہولت کمیٹی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ای خدمت مرکز شاہین آباد کو جلد فنکشنل کیا جائے گا، عوام کو ایک جگہ پر تمام سرکاری خدمات فراہم کی جائیں گی ،انہوں نے بلڈنگ حکام کو تعمیراتی کام 15روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہولت مرکز کے دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس اور دورہ پر نجیب اسلم ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن و دیگر متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے ۔