• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو تعمیر شدہ برما پُل اتوار سے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) لہتراڑ روڈ پر نیا تعمیر کردہ برما پُل اتوار سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ برما پُل ٹریفک کے لیے کھلنے سے لہتراڑ روڈ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرنے والی ٹریفک کو سہولت میسر ہو گی۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سی ڈی اے نے برما پُل کی تعمیر کے منصوبے پر کام چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شروع کیا تھا جس کا مقصد علاقے کے مکینوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال، شدید بارشوں کے باوجود سی ڈی اے نے اس عوامی فلاحی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ فیصل ایونیو پر جی سیون/ جی ایٹ انڈر پاس کا تعمیراتی کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ پارک انکلیو I- میں رابطہ پُل کی تعمیر بھی تقریباً مکمل کر لی گئی ہے۔ راول ڈیم چوک پر انٹر چینج کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین