• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف چترال میں پاکستان غربت مکائو پروگرام کے تحت اقدامات

پشاور(نیوز رپورٹر )یونیورسٹی آف چترال پاکستان غربت مکائو پروگرام کے تعاون سے تحقیق ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے لئے خیبر پختونخوا میں کئے گئے اقدامات اور اس کے فوائد سے متعلق مختلف ٹریننگز سیشنز کا آغاز کریگی جس کے لئے باقاعدہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر گذشتہ روز دستخط وائس چانسلر چترال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر باچا منیر بخاری اور پی پی اے ایف کے نمائندے نے دستخط کئے اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے سماجی رابطوں ، پلاننگٓٓ اینڈ مانیٹرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی ماحولیاتی امور کمیونٹی آرگنائزیشن صحت اور غذائیت جبکہ دیہی ترقی اور زیتون کے کاشت کے ساتھ ساتھ سیاحت و ثقافت کے بارے میں بھی تعاون کرینگے۔ اس موقع پر چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس کو ایک اہم سنگین میل قرار دیا اور کہا کہ اس پروگرام سے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو فائدہ ہو گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دنیا میں اس وقت جن مختلف شعبہ جات میں آ رہی ہے اسے بھی قریب سے دیکھنے کا موقع پر ملے گا اس موقع پر غربت مکائو پروگرام پاکستان کے نمائندے نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تمام امور میں تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔
تازہ ترین