پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھےایک سال سے بلاجواز قید کرکے رکھا ہے ، میری گرفتاری کی آج سالگرہ ہے، ہمارے حکمرانوں کی کوئی پالیسیاں نہیں ہیں،یہ لوگ قرضے لیکر ملک چلارہے ہیں۔
پی پی رہنما کے خلاف سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی آج ہوئی سماعت وکلا کی ہڑتال کےباعث 5 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
ریفرنس کی سماعت کے موقع پر خورشید شاہ سمیت نامزد افراد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےخورشیدشاہ نے کہا کہ میری آواز کو پارلیمنٹ میں بند کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ مسائل کاگڑھ بن چکا ہے،میں اپنےحلقےکی آواز بھی ایوان میں نہیں اُٹھا پا رہا ہوں ۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کومل کر چلنا چاہیےورنہ ریاست کا نقصان ہوگا۔