آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

باورچی خانے کے سنک میں پرندے کے غوطے، ویڈیو وائرل



ان دنوں گرمی نے انسانوں ہی نہیں جانوروں اور پرندوں کو بھی پریشان کیا ہوا، ایسے ہی ایک پرندے نے گرمی کو خوب توڑ نکالا۔

انٹرنیٹ پر ایک پرندے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ایک گھر کے باورچی خانے میں داخل ہوکر سنک (برتن دھونے کی جگہ) پر پانی میں غوطے لگا کر اپنی خوشی اور لطف کا اظہار کررہا ہے۔

55 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں جو پرندہ نظر آرہا ہے یہ پرندوں کی اس قسم سے  تعلق رکھتا ہے جوکہ ہمیشہ کسی سنک کے پانی میں غوطے لگانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔

 یہ چھوٹا سا پرندہ جوکہ سبز، نیلے اور عنابی رنگت والے پروں کا حامل ہے۔ اس کی پانی میں غوطہ زنی کی ویڈیو جیسے ہی انٹر پر شیئر ہوئی چند گھنٹوں میں اسے 20 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید