دالوں کے استعمال سے وزن میں کمی کے علاوہ پانچ ایسے فوائد ہیں جو کہ روز دال کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اور جب آپ دال کو چاول کے ساتھ کھاتے ہیں تو پھر یہ ایمنو ایسڈ پر مشتمل ایک مکمل ڈش بن جاتی ہے۔
یاد رہے کہ ایمنو ایسڈ پروٹین کی عمارت کے بلاک بناتے ہیں۔ یہ پٹھوں کی افزائش اور بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پٹھوں میں ہونے والے درد اور ورزش سے جو تھکاوٹ ہوتی ہے اسے بھی کم کرنے میں مفید ہے۔
برصغیر میں دالیں روز مرہ کے اہم کھانوں میں شامل ہیں اور برصغیر کے تمام ثقافتوں اور کمیونٹیز میں اس کا استعمال عام ہے۔
دالوں کی بہت ساری اقسام ہیں جس میں سے کوئی بھی لی جاسکتی ہے، لوگ مختلف انداز میں اسے پکا کر روز کھاسکتے ہیں جس نے دالوں کو خوراک کے معاملے میں بہت ہمہ گیریت دیدی ہے۔
دالوں کی جو عمومی اقسام دستیاب ہیں ان میں مونگ، چنا، لوبیا، مسور، کالی دال، ارہر ، لال لوبیا سمیت مختلف دالیں شامل ہیں۔ دالوں کا جو سب زیادہ فائدہ ہوتا ہے وہ ان سے حاصل ہونے والی وہ پروٹین ہے جوکہ نباتاتی ذرائع سے حاصل ہوتا ہے۔
اسکے علاوہ یہ غذایت کا وہ اہم حصہ ہوتا ہے جوکہ وزن کی کمی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
دالوں میں وٹامنز، معدنیات اور فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دالوں میں موجود فائبر مضبوطیٔ قلب کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی گھٹاتی ہے۔
اس میں موجود گلائسیمک انڈیکس خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔ دالیں فولیٹ کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں، یہ وٹامن بی کی وہ قسم ہے جوکہ دوران حمل بہت مفید ہوتی ہے۔