• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ کا خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ کا خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن 


کراچی ( اسٹاف رپو ر ٹر)جماعت اسلامی کے تحت شہر کے بلدیاتی مسائل کے حل اور حقوق کراچی تحریک اور27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ”حقوق کراچی مارچ“ کے سلسلے میں شہر کے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ نعمان مسجد لسبیلہ چوک پر ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔ مظاہروں میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے گئے ۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت 27ستمبرکوکراچی کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ”حقوق کراچی مارچ“کا انعقاد کیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق بروزاتوار 3بجے دن ”حقوق کراچی مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ایک بار پھر گیس بحران کابہانا بناکر پورے شہر میں اعلانیہ،غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔ ہمارا مطالبہ کیا کہ بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ خاتمہ کیا جائے‘ کے الیکٹرک کا15سالہ فارنزک آڈٹ کیا جائے‘وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے تمام معاملات اور معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے لائے۔

تازہ ترین