• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد، گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں دس روز سے گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومت کے خلاف پر امن طور پر قیوم آباد پر احتجاجی دھرنا دیا۔تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں گزشتہ دس روز سے گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے،نماز جمعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین نے مین کورنگی روڈ پر دھرنا دیا۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی، شرکاء نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف مزمتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں گیس بحال نہ ہوئی تو ہیڈ آفس کا گھیراو کریں گے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوفیصد ریکووری کے باوجود علاقے میں نہ گیس ہے اور نہ بجلی لیکن منتخب نمائندے ووٹ لینے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین