آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھیوں اور مہاجروں کو لڑانے نہیں دیں گے‘ مصطفیٰ کمال

سندھیوں اور مہاجروں کو لڑانے نہیں دیں گے‘ مصطفیٰ کمال


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نورا کشتی لڑرہے ہیں‘سیاست چمکانے کے لئے سندھیوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑوانے نہیں دیں گے ‘اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک جانب سے سندھ توڑنے کا نعرہ لگایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب سے اس نعرے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاہ کرتوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر زبان کی بنیاد پر لڑوا دیا جاتا ہے۔وہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں اور شہریوں سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی‘اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل‘ اراکینِ حیدرآباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مصطفی کمال نے مزید کہاکہ شہری سندھ کے لوگ دیہی سندھ کے شہریوں کیساتھ مل کر سندھ کے ظالم حکمرانوں سے سندھ کی جان چھڑائیں گے‘ سندھ اب اپنا چوکیدار بدل رہا ہے ‘ کسی کو بھی اپنی سیاست چمکانے کے لیے سندھیوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑوانے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک جانب سے سندھ توڑنے کا نعرہ لگایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب سے اس نعرے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاہ کرتوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر زبان کی بنیاد پر لڑوا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا اور ملک بھر میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام ایجنسیوں کے بلدیاتی امور منتخب میئرز کو دیئے جائیں جبکہ لینڈ کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے، اس میں ملک بھر کے 95 فیصد مسائل کا حل ہے۔

اہم خبریں سے مزید