• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی، کالاپانی نیپال کے علاقے کے طور پر شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نیا سیاسی نقشہ، جو اتراکھنڈ کے پٹوراگڑھ میں ہندوستانی علاقے کو اپنی شناخت دیتا ہے، منظور کرنے کے لئے ترمیم منظور کرنے کے تین ماہ بعد نیپال نے اپنے تعلیمی نصاب اور کرنسی میں تبدیلیاں کی ہیں۔ نیپالی وزیر تعلیم گری راج مانی پوکھاریل کے دفتر نے بھارتی اخبار کو کتاب کی تصدیق کی کہ نیپال کا جغرافیہ اور علاقائی حدود کو ہائر سیکنڈری اسکول کے طلباء کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا دیباچہ پوکھاریل کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں اتراکھنڈ میں کالاپانی کے متنازع علاقے کو نیپال کے علاقے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین