• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو :بارشوں سے کاچھو میں راستے پھر بند ہوگئے


دادو میں کیرتھر پہاڑی سلسلوں میں دوبارہ بارشوں سے کاچھو میں ایک بار پھر راستے بند ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

کیرتھرپہاڑی سلسلوں میں گزشتہ روزکی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، سیلابی پانی کے باعث کاچھو میں ایک بار پھرراستے بند ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

سانگھڑمیں بارشوں کو 12 روز گزر جانے کے باوجود بیشترگاؤں زیر آب ہیں اور متاثرین کو خوراک ،ادویات اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب خوشاب کے بیشتر دیہات کی آبادی کو بارشوں کے پانی نے ابھی تک گھیر رکھا ہے اور کھڑی فصلیں زیر آب آئی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین