• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی صحت ان کی تعلیم، نجی اسکولز کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، سعید غنی


وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی اسکولوں کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کراچی میں 4 مزید اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں کوان حالات میں کھولا جارہا ہے جس کا کبھی سوچا نہیں تھا۔





انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کم تعداد میں طالب علموں کو اسکول بھیجنے کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا، اگر محدود تعداد میں بچوں کے اوپر بھی ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہو رہا تو تعداد بڑھنے پر کیسے عملدرآمد ہوگا۔

سعیدغنی نے بتایا کہ وفاقی وزیر ناراض تھے کہ ان سےپہلے رابطہ نہیں کیا، میں نےان سے بعد میں رابطہ کیا، جبکہ دوسرے مرحلے پر کلاسز کو موخر کرنے کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 5 ہزارٹیسٹ میں سے 91 مثبت آئے ہیں۔

اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے حیدرآباد میں گرلز سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا سے چھٹکارا پانا ہوگا۔

تازہ ترین