• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، چھٹی تا آٹھویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ مؤخر

صوبہ سندھ میں ایس او پیس کی خلاف ورزی دیکھی گئی جس کے باعث  چھٹی تا آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ مؤخر کر کے چھٹی تا آٹھویں کی کلاسز 21 ستمبر سے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساری صورت حال کوایک ہفتہ دیکھیں گے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ اسکولوں نےچھوٹے بچوں کوبھی بلالیا تھا، اسکولوں کی انتظامیہ لاپرواہی کرے گی تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ایس اوپیز پر عمل نہ کرایا جاسکا تو اسکولوں کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہیں۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ احساس ہو رہا ہے کہ بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے، والدین بچوں میں ایس اوپیز کے حوالے سے حساسیت پیدا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی جانب سے  گزشتہ منگل کو 6 ماہ کے بعد کُھلنے والے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساؤتھ اور کیماڑی کے15سے زائد سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز کا دورہ کیا  تھا اور وہاں تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے دی گئی ایس او پیز کو چیک کیا تھا۔

تازہ ترین