• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APCکی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمی کے نتائج خطرناک ہونگے، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےخبردارکیاہے کہ اگر سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے اے پی سی کی آڑ میں ریاست اور حکومت مخالف کوئی سرگرمی دکھائی تو نتائج خطرناک ہوں گے۔

لاہور میں فرنیچر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ مریم اور بلاول کو چیلنج کرتےہیں کہ ایک گھنٹا شاہراہ ِدستور یا مال روڈ پر بغیر چھتری کے احتجاجی تحریک چلا کر دکھائیں۔

انہوں نے کہاکہ آل شریف، آل زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن ذاتی مفادات اور لوٹ مار کے پیسےبچانے کے لئے اے پی سی کر رہے ہیں، لیکن حکومت نہ پہلے بلیک میل ہوئی ، نہ اب ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ احتجاجی تحریکیں چلانا بچوں کا کھیل نہیں، نواز شریف جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے بیٹوں اور دیگر رشتے داروں کو قانون کے سامنے پیش کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان جس کام میں ہاتھ ڈالتی ہیں، وہاں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملتا،اے پی سی کا نتیجہ صفر جمع صفر برابر صفر ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، شہبازشریف اپنی سیاست خطرےمیں نہیں ڈالیں گے،ان کے معاملات سیٹ ہیں اور وہ صرف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو بچانا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین