پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل کوٹ سلطان میں واقع تحصیل اسپتال میں ڈاکٹر کی جانب سے ایک مریضہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مذکورہ مریضہ کی بہن نے کوٹ سلطان تحصیل اسپتال کے میڈیکل آفیسر کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
مریضہ کی بہن نے الزام عاید کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر نے چیک اپ کے بہانے اس کی بہن سے بدتمیزی کی ہے۔
کوٹ سلطان تحصیل اسپتال کے ایم ایس یوسف نظامی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے شکایت ملنے پر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔