دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ 23 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 57 ہزار 81 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 74 لاکھ 9 ہزار 202 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 23 لاکھ 57 ہزار 628 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 3 ہزار 171 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 69 لاکھ 25 ہزار 941 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 30 ہزار 876 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 41 لاکھ 91 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 85 ہزار 894 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 35 ہزار 857 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 19 ہزار 339 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 251 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 283 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 56 ہزار 412 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 850 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 471 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 72 ہزار 803 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 88 ہزار 954 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 495 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 59 ہزار 334 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 857 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 57 ہزار 627 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 12 ہزار 656 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے6 لاکھ 13 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 199 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 42 ہزار 827 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 249 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 28 ہزار 696 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 118 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 19 ہزار 43 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 913 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 47 ہزار 372 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 430 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔
عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 408 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 690 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 269 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 645 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 361 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔