برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے۔
مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
اسکولوں میں کورونا کیسز آنے پر بچوں کو 14 روز آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوروناوائرس کے مثبت کیسز پرائمری اسکولوں میں سامنے آئے تھے، جس پر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا، سیکنڈری اسکولوں کے بھی 200 طلبہ کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
مذکورہ اسکولوں کے کلاسز کو مکمل طور پر سینی ٹائز کر دیا گیا ہے، اساتذہ کو بھی گھروں میں آئسولیٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔