• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کےصحت یاب مریض نے ڈاکٹروں کا دل خوش کردیا

بھارت میں کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے معمر شہری نے طبی عملے اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

کورونا کے صحت یاب مریض نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف ممبرز کو تحفتاً اپنے کھیت میں اگنے والے چاول پیش کیے، ضعیف شہری کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ صحت یاب مریض نے چاول کی شکل میں خصوصی تحفہ دیا، اس کا مقصد دوران علاج ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد مذکورہ مریض نے تقریباً 15 دن وہاں گزارے تھے جہاں اس کی بھرپور دیکھ بھال کی گئی۔

تازہ ترین