• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حکومت نواز شریف کا خطاب روکنا چاہتی ہے؟

وفاقی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کو روکنے کے لیے میدان میں آگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بیان بھی جاری کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ’اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور وہ نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے‘۔

اس سے قبل شہزاد اکبر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا حرکت میں آئے گا۔



ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ورچوئل تقریر، جسے سوشل میڈیا پر دکھانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے اقدامات تیز کردیے ہیں، اسے روکنے کےلیے حکومت بھی میدان میں اتر آئی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شہباز گل نے نواز شریف کے متوقع خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف جتنے مرضی خطاب کرلیں، مریم کو این آر او نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اورسابق وزیراعظم سے طبیعت سے متعلق استفسار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے دوران نواز شریف کو اے پی سی سے ورچوئل خطاب کی دعوت دی تھی جو سابق وزیراعظم نے قبول کرلی۔

تازہ ترین