آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بہتر مستقبل کیلئے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے، صدرالدین شاہ

کراچی (اسٹاف رپوٹر)بہتر مستقبل کیلئے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے،یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے فنکشنل لیگ ہائوس کراچی میں پی ایس 109 کے کارکنان اور سلاوٹ برادری کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں رہنے والی سلاوٹ برادری دوسری برادریوں کے ساتھ مل کر آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ، سلاوٹ برادری پیر صاحب پگارا کے عقیدت مندوں کی حیثیت سے دیگر برادریوں کے ساتھ ایک روحانی لگاؤ کو اُجاگر کرکے عوام کی بہتر طور پر خدمت کر سکے گی ، انہوں نے کہا کہ کارکن پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہوجائیں عوام سے مکمل طور پر رابطے میں رہیں۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، چیف آرگنائزر کاشف نظامانی ، ایم پی اے نصرت سحر عباسی ، عبدالکریم شیخ ، بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر زکریا حسین ، شاہد اقبال ، طارق فرید سلاوٹ ، عمران کوتوال سلاوٹ اور دیگر موجود

تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید