• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی، پیپلز پارٹی شہید بھٹو

پڈعیدن (غلام حیدر آکاش) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سینئر رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی ، شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کےمشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پڈعیدن میں شہید میرمرتضیٰ بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نجی ہوٹل میں منعقدی تقریب میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔

دوسری جانب قبل ازیں پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی شہید بھٹو کے سینئر رہنماؤں فقیر رسول بخش منگریو۔ ڈاڈا عرض محمد ۔بشیر راجپر ،امداد مغل۔ عبدالستارسونارا ،سچل راجپر ۔ ساجد راجپر۔ امیر بخش لاشاری۔ 

مظہر خاصخیلی، عطاء محمد وگن رمضان آرائیں اور شبیر کھنڈا نے کہا کہ بہت جلد ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کےمشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کرینگی اور ملک کے غریب مظلوم عوام کو انکا حق اور اصل مقام دلوائیں گی۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ ان کے ملکی سیاست میں آنے کی خبر سے بڑے بڑے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں شہید بھٹو خاندان کی اصل وارث سیاست میں قدم رکھنے کیلئے آرہی ہیں اور ان کے سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین