• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد شاہ کا قتل‘ مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جارہا ہے‘آئی جی پولیس

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ معصوم بچے سعد شاہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچے کی ہلاکت کاواقعہ انتہائی افسوناک اور دلخراش ہے۔ تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔
تازہ ترین