پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بی ار ٹی بسوں میں اگ لگنے کے واقعات کے باعث گز شتہ روز سے بی ار ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کر نے کے بعد شہریوں کو ٹرانسپورٹ میں شدید دقت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بی ار ٹی بس سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ہی روز بی ار ٹی بندش کے بعد شہر کے معروف بازاروں کے بس سٹاپ پر شہریوں کی بڑی تعداد سواری کا انتظار کرتے گھنٹوں کھڑے رہے تاہم ویگن بس ،رکشے اور ٹیکسی والے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں سے من پسند کرایہ وصول کرنے لگیں ۔شہریوں کے مطابق بی ار ٹی کے شروع ہونے کے بعد مروجہ ٹرانسپورٹ میں رش نہیں ہوتا تھا جبکہ بی ار ٹی سے کافی حد تک شہری مستفید ہونے لگے تھے تاہم بی ار ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد ،ٹرانسپورٹ شہریوں کےلئے ایک سنگین مسلہ بن گےا ۔وسری جانب پشاور کے سڑکوں پر پرانے بسیں ایک بار پھر نظر انے لگی ہے روزمرہ کی بنےاد پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے شہری بی ار ٹی کی بندش کے باعث روزانہ ٹرانسپورٹ کےلئے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ار ٹی بس سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ ریلیف مل سکے ۔