• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اپنے بھائی اور بھتیجی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں، فیاض چوہان


وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کئی سال سے اپنے بھائی اور بھتیجی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے پی سی پر بیان میں کہا کہ اے پی سی میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ شہباز شریف کئی سال سے اپنے بھائی اور بھتیجی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال اور ان کی کرپشن کا آلہ کار بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ اس دفعہ بھی رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آئے گی، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف تحاریک جیسا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس سیاسی مافیا کے خلاف ملکی بقا اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین