• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل


اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔

’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اداکارہ باکسنگ سیکھتی نظر آرہی ہیں۔

اسرا بیلگیچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرا بیلگیچ اردو سیکھنے لگیں

یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے۔

اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔


’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔‘

واضح رہے کہ 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہونے والی اسرا بیلگیچ کی خوبصورتی کے چرچے دُنیا بھر میں عام ہیں، اُن کی بڑی بڑی ہرنی جیسی آنکھیں ہر ایک کو اُن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہیں اور یہی وجہ ہےکہ تُرکی سمیت پاکستان میں بھی اسرا بیلگیچ کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مداح اداکارہ کی نئی تصاویر اور پوسٹس کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

تازہ ترین