آپ آف لائن ہیں
منگل 2ربیع الاول 1442ھ20؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارمینہ کا یوٹرن، ترک آرٹسٹ سے ملنے کی خواہش ظاہری کردی

اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان نے اپنے ہی قول سے یوٹرن لیتے ہوئے غیر ملکی آرٹسٹ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ ڈراما ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر کے حال ہی میں ہوئے دورہ پاکستان پر ارمینہ نے اُن سے ملاقات پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کے سوال پر انھوں نے جواب دیتے ہوئے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کو ’بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی کہاوتوں سے تشبیہ دی تھی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟‘

تاہم اب ارمینہ نے غیر ملکی آرٹسٹ سے ملاقات کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے ترک اداکارہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارمینہ خان نے کہا کہ وہ اسرا بیلگیچ سے بے حد پیار کرتی ہیں اور ان سے ملاقات کریں گی۔

ارمینہ کے اس بیان پر ایک صارف نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے ان کے پرانے بیان کی یاد تازہ کروادی۔

اس صارف نے لکھا کہ کیا وہ آپ کی پھوپھو کی بیٹی ہے؟ کیا اب آپ بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کی مثال نہیں دیں گی؟

اس پر ارمینہ خان نے اس صارف کو جواب دیا کہ کیا وہ آپ کی رشتہ دار ہیں؟ تو آپ کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید