• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہینہ شاہین کے قاتلوں کوسخت سزا دی جائے،ایم کیو ایم

کوئٹہ( پ ر) ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر ملک عمران کاکڑ اور صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور کارکنان نے اینکر پرسن شاہینہ شاہین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے ۔انہوںنے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم اسلامی ملک کے شہری ہیں ۔اسلام میں عورت کوعزت و احترام کا مقام حاصل ہے ، کوئی بھی وجہ ہو عورت کو قتل نہیں کیا جاتا ، ہمارے معاشرے میں خواتین جو روزگار کے سلسلے میں باہر نکلتی ہیں ، وہ قابل احترام و عزت ہیں ، ورکنگ وویمن کے تحفظ کیلئے مزید مئوثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، کیونکہ چند سماج دشمن عناصر خواتین پر کبھی تیزاب پھینکنے ہیں ، کبھی بے گناہ خواتین کو قتل کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔  
تازہ ترین