• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفنڈ کیسز حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چیف کمشنر انکم ٹیکس

پشاور ( نیوز ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر و سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی وفد نے چیف کمشنر انکم ٹیکس سردار علی خواجہ سے بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حوالہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور ریفنڈ کے حوالہ سے تفیصلی گفتگو ہوئی۔ چیف کمشنر انکم ٹیکس نے وفد کو یقین دلایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور ریفنڈ کیسزکو جلد ازجلد حل کرنے کیلئے تگ ودو کررہی ہیں اور بزنس کمیونٹی کے تجاویز کا ہر فورم پر خیرمقدم کیا جائے گا ۔ ایف پی سی سی آئی وفد نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس کادورہ کرنے کی دعوت دے تاکہ بزنس کمیونٹی کی بات سن سکے جنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی ریجنل دفتر کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کو کورونا وباءکے بعد بزنس پر منفی اثرات مرتب ہونے سے آگاہ کیا اور انھیں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایف پی سی سی آئی وفد سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ریجنل سیکرٹری میاں محمد وصال پر مشتمل تھا۔
تازہ ترین