• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو کورونا سے بچانا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت


ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کی ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، 20 سے 25 فیصد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آئے تو مسائل پیدا ہونگے۔

لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکول کھولنے پر ہمارے تحفظات تھے،صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، طلبا کو کورونا سے بچانا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعمل ہورہا ہے تاہم جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں انہیں بند کیا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ سب سے پہلے سندھ اور بلوچستان نے کیا تھا۔

تازہ ترین