• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک اداکار اور سعدیہ خان کی دوستی پروان چڑھنے لگی

اسلامی فتوحات پرمبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر اور پاکستانی اداکار و ماڈل سعدیہ خان کی دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر اسلام آباد میں سیر سپاٹے کرنے کے بعد اپنے وطن واپس تو چلے گئے ہیں لیکن جاتے جاتے اُنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو تجسس میں چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد جاوید جیتن گُنیر نے معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالو کرلیا ہے۔

دوسری جانب سعدیہ خان نے بھی تُرک اداکار کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کرنے کے لیے اُنہیں انسٹاگرام پر فالو کرلیا ہے۔

جاوید جیتن گُنیر اور سعدیہ خان کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنے کے بعد یہ خبر بڑی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کیا تھا۔

پاکستان اور ترک فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی فنی صنعت کے لیے ایک مثبت عمل سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جن میں اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے گئے تھےجبکہ ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دیتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین