• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، اب انہیں پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں الزائمر ڈے کیئر سینٹر کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقریر پر اپنا ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر10 بار وضاحت دے چکی ہیں کہ میڈیکل بورڈ کو بےوقوف نہیں بنایا گیا، نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں تھیں۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

الزائمر ڈے کیئر سینٹر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔

تازہ ترین