• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اپنے حق میں ہوئی دھاندلی بھول گئے، چوہدری شجاعت


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تقریر میں نواز شریف نے دھاندلی کا حوالہ تو دیا لیکن اپنے حق میں کی گئی دھاندلی بھول گئے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف نے 90ء کے انتخابات میں دن 12 بجے خود ہی نتائج کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا جبکہ بطور وزیراعظم انہیں قومی استحکام پیدا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کرسکے۔


چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ تقریر لکھنے والے مشیروں نے ایک بار پھر نواز شریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف کو سوچنا چاہیے تھا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی نامزدگی انہوں نے خود کی تھی۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیصلے نواز شریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں، اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔

تازہ ترین