• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ اسٹار ہیڈی لیمار کی ایجاد بلو ٹوتھ اور وائی فائی میں مددگار ثابت ہوئی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیڈی لیمار کو ہولی وڈ اسٹار کے طور پر تو یاد کیا ہی جاتا ہے، لیکن وہ سائنس داں اور ایک نظام کی موجد بھی ہیں اور یہی ایجاد بلو ٹوتھ اور وائی فائی جیسی ٹیکنالوجی میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ ہیڈی لیمار نے آسٹریا میں 1914کو ایک امیر کبیر یہودی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ان کا اصل نام ہیڈوِگ ایوا ماریہ کیسلر تھا، تاہم وہ ہیڈی لیمار کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی زندگی کا سفر سن 2000 تک جاری رہا۔نوجوانی میں انھیں‌ اداکاری کا شوق ہوا تو اسٹیج پر قسمت آزمائی اور کام یاب ہوئیں۔ بعد میں فلمی دنیا میں‌ قدم رکھا اور 1938میں الجزائر نامی فلم کے ذریعے خود کو سینما بینوں‌ سے متعارف کروایا اور بعد کی فلموں‌ میں‌ ہیڈی لیمار کی متاثر کُن پرفارمنس نے انھیں فلم اسٹار بنا دیا۔ اپنے فلمی کیریئر میں انڈسٹری کو تیس کام یاب فلمیں دینے والی اداکارہ کو ہولی وڈ میں‌ متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ہیڈی لیمار نے چھ شادیاں کیں۔ پہلی شادی ایک بڑے اسلحہ ساز اور کاروباری سے ہوئی، لیکن ہیڈی لیمار اس کے ساتھ خوش نہ رہ سکیں، وہ خود کو اپنے گھر میں محض ایک شو پیس سمجھنے لگی تھیں۔ ایک روز وہ خاموشی سے پیرس فرار ہوگئیں اور وہاں سے لندن پہنچیں۔لندن میں ان کی ملاقات ایم جی ایم اسٹوڈیو کے سربراہ لوئی بی میئر سے ہوئی۔ لوئی بی میئر نے ہولی وڈ کے ساتھ ایک معاہدے کی پیش کش کی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا اور یوں‌ فلم نگری میں نام و مقام بنانے میںکامیاب ہوئیں۔
تازہ ترین