برمنگھم (پ ر) ڈاکٹر محمد ثناء اللہ ثانی حیدرآباد دکن میں وفات پاگئے۔جامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی ،برمنگھم، برطانیہ میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے ان کی ’’نماز جنازہ غائبانہ‘‘ پڑھائی جس میں مولانا محمد عبدالہادی العمری، حاجی ذوالفقار قریشی، محمد عمر، راجہ محمد شبیر، عابد محمود جنجوعہ، آصف زرگر جنجوعہ، راجہ ندیم قیصر، حاجی دلپذیر احمد، حاجی عبدالجبار قریشی، مولانا حبیب اللہ اشری اوردیگر نے شرکت کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم ڈاکٹر ثانی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے، امین۔