• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن، بھارت کو سونے کی اسمگلنگ شدید متاثر

کراچی(جنگ نیوز) کورونا وائرس کے باعث دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن، بھارت کو سونے کی اسمگلنگ شدید متاثر ہوئی۔

 غیرملکی میڈیا کےمطابق کوروناوائرس نے دنیا کے دوسرے بڑے صارف ملک بھارت کو ہونیوالی سونے کی اسمگلنگ متاثر کی ہے۔

آل انڈیا جیم اینڈ جیلوری ڈومیسٹک کونسل کے چیئرمین این-

اننتھا پدمنابن کے مطابق بھارت کو سونے کی غیر قانونی شپمنٹ میں ایک ماہ کے دوران 2 ٹنز جبکہ ایک سال کے دوران 25 ٹنز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پروازوں پر پابندی کے باعث فضائی راستوں سے سونے کی اسمگلنگ نہیں ہورہی اور جو کچھ سونا اسمگل ہورہا ہے وہ نیپال، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے زمینی راستوں کے ذریعے ہورہا ہے۔

تازہ ترین