سکھر (بیورورپورٹ ) پنوعاقل میں سوتیلے بھائی کی اپنی بہن سے تین ماہ تک مبینہ زیادتی کا انکشاف، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا، پنوعاقل کی رہائشی 16 سالہ ثناء کو سوتیلا بھائی شنیر تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا اور تشدد بھی کرتا رہا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزم میری نہاتے ہوئے بنائی ہوئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مجھ سے زیادتی کرتا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا،لڑکی کے ماموں کے مطابق متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کے دورے پڑنے پر این آئی سی وی ڈی اسپتال لے گئے تھے جہاں دماغی ڈاکٹر کے مشورے پر ثناء سے پوچھا تو اس نے زیادتی کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔